مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 61

گھی میں چوہے کے گر جانے کا مسئلہ

راوی:

عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إذا وقعت الفأرة في السمن فإن كان جامدا فألقوها وما حولها وإن كان مائعا فلا تقربوه " . رواه أحمد وأبو داود

" حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اگر گھی میں چوہا گر جائے ( اور مر جائے ) اور وہ گھی جما ہوا ہو تو اس چوہے کو اور اس کے چاروں طرف کے گھی کو نکال کر پھینک دو ( اور باقی گھی کھانے کے مصرف میں لاؤ ) اور اگر وہ گھی پتلا یعنی پگھلا ہوا ہو تو پھر اس کے نزدیک ( بھی ) مت جاؤ یعنی اس کو مطلقا نہ کھاؤ ) احمد ، اور دارمی نے اس روایت کو ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے نقل کیا ہے ۔ "

یہ حدیث شیئر کریں