مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 59

گرگٹ کو مار ڈالنے کا حکم

راوی:

وعن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " من قتل وزغا في أول ضربة كتبت له مائة حسنة وفي الثانية دون ذلك وفي الثالثة دون ذلك " . رواه مسلم

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص گرگٹ کو ایک ہی وار میں مار ڈالے ۔ اس کے لئے سو نیکیاں لکھی جائیں گی ، دوسرے وار میں اس سے کم اور تیسرے وار میں اس سے بھی کم نیکیاں لکھی جائیں گی ۔ " ( مسلم )

تشریح
اس حدیث کے ذریعہ گویا اس بات کی طرف راغب کیا گیا ہے کہ گرگٹ کو جلد سے جلد مار ڈالا جائے ۔

یہ حدیث شیئر کریں