پہلے سلام پھر کلام
راوی:
وعن جابر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم السلام قبل الكلام . رواه الترمذي وقال هذا حديث منكر .
" اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سلام کا کلام سے پہلے یعنی ملاقات کے وقت پہلے سلام کرنا چاہیے اور اس کے بعد بات چیت کرنی چاہیے سلام کرنے سے پہلے بات چیت شروع کر دینا اچھا نہیں۔ ترمذی نے اس روایت کو نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث منکر ہے۔