راستہ کے حقوق
راوی:
وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم في هذه القصة قال وإرشاد السبيل . رواه أبو داود عقيب حديث الخدري هكذا .
" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم سے اس مضمون کے سلسلے میں نقل کرتے ہیں کہ آپ نے یہ بھی فرمایا کہ جو شخص راستہ بھول جائے یا جو شخص راستہ نہ جانتا ہو اس کو راستہ بتانا بھی ایک حق ہے اس روایت کو ابوداؤد نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت کے بعد اسی طرح نقل کیا ہے جیسا کہ صاحب مصابیح نے اور ان کی اتباع میں صاحب مشکوۃ نے یہاں نقل کیا ہے۔