مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ خواب کا بیان ۔ حدیث 559

کس وقت کا خواب زیادہ سچا ہوتا ہے ؟ ۔

راوی:

وعن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه وسلم قال أصدق الرؤيا بالأسحار . رواه الترمذي والدارمي .

اور حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پچھلے پہر کا خواب زیادہ سچا ہوتا ہے ۔" (ترمذی ، دارمی ،)

تشریح
پچھلا پہر عام طور پر دل و دماغ کے سکون کا وقت ہوتا ہے اس وقت نہ صرف یہ کہ خاطر جمعی حاصل رہتی ہے بلکہ وہ نزول ملائکہ، سعادت اور قبولیت دعا کا بھی وقت ہے ۔ اس لئے اس وقت جو خواب دیکھا جاتا ہے وہ زیادہ سچا ہوتا ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں