مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ خواب کا بیان ۔ حدیث 544

آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کا ذکر

راوی:

وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من رآني في المنام فيسراني في اليقظة ولا يتمثل الشيطان بي . ( متفق عليه )

اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے مجھ کو خواب میں دیکھا وہ جلد ہی مجھ کو بیداری کے عالم میں دیکھے گا اور شیطان میری صورت نہیں بن سکتا ۔" (بخاری ومسلم ) ۔

تشریح
اس حدیث کا تعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے ہے کہ جو شخص خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتا ہے اس کو اللہ تعالیٰ یہ توفیق عطا فرما دیتا ہے کہ وہ عالم بیداری میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار سے مشرف ہوتا ہے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتا ۔ اور اسلام قبول کرتا ۔ یا اس ارشاد گرامی کی مراد یہ ہے کہ مجھ کو خواب میں دیکھنے والا شخص آخرت میں عالم بیداری میں مجھ کو دیکھے گا۔

یہ حدیث شیئر کریں