کھانے پینے کی چیز میں مکھی گر پڑے تو اس کا حکم
راوی:
وعن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " إذا وقع الذباب في إناء أحدكم فليغمسه كله ثم ليطرحه فإن في أحد جناحيه شفاء وفي الآخر داء " . رواه البخاري
" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ " جب تم میں سے کسی شخص کے برتن میں ( کہ جس میں کھانے پینے کی کوئی چیز ہو ) مکھی گر پڑے تو اس کو چاہئے کہ وہ اس پوری مکھی کو غوطہ دے اور پھر نکال کر پھینک دے کیونکہ اس ( مکھی کے دونوں پروں میں سے ایک پر میں شفا ہے اور دوسرے پر میں بیماری ہے ۔ " ( بخاری ومسلم )
تشریح
اسی طرح کی ایک حدیث جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی سے منقول ہے دوسری فصل میں بھی نقل ہو گی ۔ اس میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ مکھی بیماری کے پر کو پہلے ڈالتی ہے لہٰذا پوری مکھی کو غوطہ دے لو تاکہ اس کا دوا والا پر بھی ڈوب جائے اور اس طرح اس کھانے پینے کی چیز سے وہ مضر اثرات زائل ہو جائیں جو بیماری والے پر کے ذریعہ پہنچے ہیں ۔