آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نیک فال لینے کے لئے اچھے ناموں کا سننا پسند فرماتے تھے
راوی:
وعن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يعجبه إذا خرج لحاجة أن يسمع يا راشد يا نجيح . رواه الترمذي .
اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کام کے لئے باہر نکلتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اچھا معلوم ہوتا کہ کسی کی زبان سے یہ سنیں اے راشد اے نجیح یعنی کسی کام کے لئے جاتے وقت اس طرح کے نام و الفاظ سننا نیک فال ہے ۔" (ترمذی )