پناہ مانگنے کا ذکر
راوی:
وعن أبي سعيد الخدري قال كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتعوذ من الجان وعين الإنسان حتى نزلت المعوذتان فلما نزلت أخذ بهما وترك سواهما . رواه الترمذي وابن ماجه وقال الترمذي هذا حديث حسن غريب .
اور حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنات سے اور انسان کا نظر بد سے پناہ مانگا کرتے تھے یہاں تک کہ معوذات یعنی سورت قل اعوذ برب الناس اور سورت قل اعوذبرب الفلق نازل ہوئیں جب یہ سورتیں نازل ہوئیں تو آپ ان سورتوں کے ذریعہ دعا مانگنے لگے اور ان کے علاوہ دوسری چیزوں سے پناہ مانگنی چھوڑ دی ( ترمذی ابن ماجہ ) اور ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث حسن غریب ہے ۔