جھاڑ پھونک کے اثر کا ذکر
راوی:
وعن عمران بن حصين أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لا رقية إلا من عين أو حمة . رواه أحمد والترمذي وأبو داود .
ورواه ابن ماجه عن بريدة .
اور حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " منتر یعنی جھاڑ پھونگ کا اثر تو بس نظر یا زہر دار جانور (جیسے بچھو وغیرہ کے) ڈنگ ہی پر ہوتا ہے ۔ (احمد ، ترمذی، ابوداؤد ، ) اور ابن ماجہ نے اس روایت کو حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کیا ہے ۔ "