مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 477

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پچھنے لگوانے کا ذکر

راوی:

وعن أنس قال كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يحتجم في الأخدعين والكاهل . رواه أبو داود وزاد الترمذي وابن ماجه وكان يحتجم سبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين .

" اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم گردن کی دونوں رگوں میں مونڈھوں کے درمیان بھری ہوئی سینگی کھنچواتے تھے (ابو داؤد ) ۔
ترمذی اور ابن ماجہ نے یہ عبارت بھی نقل کی ہے کہ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سترھویں انیسوی، اور اکیسویں تاریخ کو سینگی کھنچواتے تھے ۔

یہ حدیث شیئر کریں