مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 472

زخم کا علاج

راوی:

وعنها قالت ما كان يكون رسول الله صلى الله عليه وسلم قرحة ولا نكبة إلا أمرني أن أضع عليها الحناء . رواه الترمذي .

اور حضرت سلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم کے کسی حصہ پر ) جب بھی زخم آ جاتا (خواہ وہ تلوار ، چھری ، یا اور کسی چیز کے کٹ جانے کی صورت میں ہوتا ) یا پتھر اور کانٹے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم زخمی ہو جاتے تو مجھ کو حکم دیتے کہ میں اس زخم پر مہندی (کی چھٹس ) رکھ دوں ۔" (ترمذی )

تشریح
مہندی کی تاثیر چونکہ سرد ہے اور جلدی امراض کو نافع ہے اس لئے اس کی برودت زخم کی گرمی اور سوزش کو ختم کر دیتی ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں