سر اور پاؤں کے درد کا علاج
راوی:
وعن سلمى خادمة النبي صلى الله عليه وسلم قالت ما كان أحد يشتكي إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم وجعا في رأسه إلا قال احتجم ولا وجعا في رجليه إلا قال اختضبهما . رواه أبو داود .
اور حضرت سلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خادمہ تھیں کہتی ہیں کہ جب ہم میں سے کوئی شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سر کی (ایسی ) بیماری کی شکایت کرتا ( جس کا تعلق خون کی زیادتی و دباؤ سے ہوتا ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کھجری ہوئی سینگی گچواؤ اور جو شخص پاؤں کے درد کی شکایت کرتا یعنی ایسا درد جو گرمی حرارت کی بنا پر ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ پیروں پر مہندی لگا لو ۔" (ابوداؤد )
تشریح
ویسے تو یہ حدیث مطلق ہے کہ اس کے حکم میں مرد عورت، دونوں شامل ہیں ، لیکن بہتر یہ ہے کہ مرد صرف تلوؤں پر مہندی لگا لینے پر اکتفا کرے ۔ اور ناخونوں پر لگانے سے اجتناب کرے تاکہ عورتوں کی مشابہت سے حتی الامکان اختراز ہونا چاہئے ۔