گور خر کا گوشت حلال ہے
راوی:
وعن أبي قتادة أنه رأى حمارا وحشيا فعقره فقال النبي صلى الله عليه و سلم : " هل معكم من لحمه شيء ؟ " قال : معنا رجله فأخذها فأكلها
" اور حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے گورخر کو دیکھا اور اس کو مار ڈالا ( اور پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس گوشت کھانے کا مسئلہ پوچھا ) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا کہ " کیا تمہارے پاس اس کے گوشت میں سے کچھ موجود ہے ؟ ابوقتادہ نے کہا کہ " " ہمارے پاس اس کے پائے موجود ہیں چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پائے لے لئے اور اس کو کھایا ۔ " ( بخاری ومسلم )