مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 448

داغنے کا ذکر

راوی:

وعنه قال بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى أبي بن كعب طبيبا فقطع منه عرقا ثم كواه عليه . رواه مسلم . ( متفق عليه )

اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ایک طبیب بھیجا طیب نے ان کی ایک رگ کو کاٹ ڈالا اور اس (زخم) پر داغ دیا۔(مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں