داغنے کا ذکر
راوی:
وعنه قال رمي سعد بن معاذ في أكحله فحمسه النبي صلى الله عليه وسلم بيده بمشقص ثم ورمت فحمسه الثانية . رواه مسلم .
اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت سعد بن معاذ کی رگ ہفت اندام پر تیر آ کر لگا (جس سے خون جاری ہو گیا ) چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک پر تیر کے پیکان کے ذریعہ (زخم کو ) داغ دیا، پھر جب ان کے ہاتھ پر ورم آ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ داغا ۔" (مسلم ) ۔