شطرنج کی مذمت
راوی:
وعن علي رضي الله عنه أنه كان يقول الشطرنج هو ميسر الأعاجم .
اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے تھے ۔" شطرنج عجمی لوگوں یعنی غیر مسلم قوموں کا جوا ہے ۔"
تشریح
مطلب یہ ہے کہ غیر مسلم قوموں کے لوگ شطرنج کے ذریعہ حقیقۃ جوا کھیلتے ہیں یا شطرنج کھیلنا صورۃ ان کے جوئے کی مشابہت رکھتا ہے اور ان کی ہر طرح کی مشابہت اختیار کرنا ممنوع ہے ۔