مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 43

ذی مخلب پرندہ کا گوشت کھانا حرام ہے

راوی:

وعن ابن عباس قال نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم عن كل ذي ناب من السباع وكل ذي مخلب من الطير . رواه مسلم

" اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر اس درندے ( کے گوشت ) کو کھانے سے منع فرمایا ہے جو کچلی والا ہو اور ہر اس پرندے ( کا گوشت کھانے ) سے منع فرمایا ہے جو چنگل گیر ہو یعنی جو اپنے پنجہ سے شکار کرتا ہو جیسے باز وغیرہ ۔ " ( مسلم )

یہ حدیث شیئر کریں