کپڑے کو دائیں طرف سے پہننا شروع کیا جائے
راوی:
وعن أبي هريرة قال : كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا لبس قميصا بدأ بميامنه . رواه الترمذي
اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کرتا پہنتے تو دائیں طرف سے پہننا شروع کرتے ۔" (ترمذی )
تشریح
میامن میمنہ کی جمع ہے جس کے معنی " دائیں جانب " کے ہیں ، حدیث میں یہ لفظ جمع کے صیغہ کے ساتھ اس لئے لایا گیا ہے کہ کرتے کی دائیں جانب کا تعلق آستین اور کرتے کے نیچے تک کی بھی دوسری چیزوں جیسے گلے وغیرہ سے ہے ۔"