آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کُرتے اور اس کی آستینوں کی لمبائی
راوی:
وعن أسماء بنت يزيد قالت : كان كم قميص رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى الرصغ . رواه الترمذي وقال : هذا حديث حسن غريب
اور حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کرتے کی آستینیں پہنچوں تک (بھی ) تھیں ۔" (ترمذی، ابوداؤد ) ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث حسن غریب ہے ۔"
تشریح
بعض روایتوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کرتے کی آستینوں کا ہاتھ کی انگلیوں کے سر تک کی ہونا بھی منقول ہے، اسی طرح بعض روایتوں میں یہ بھی منقول ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کرتا لمبائی میں ٹخنوں سے اونچا تھا ۔