مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 246

از راہ تکبر ٹخنوں سے نیچے پائجامہ وغیرہ لٹکانا حرام ہے

راوی:

وعن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : " لا ينظر الله يوم القيامة إلى من جر إزاره بطرا "

اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔" اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کی طرف (رحمت کی نظر سے ) نہیں دیکھے گا، جو غرور و تکبر سے اپنی ازار (یعنی پائجامہ و تہبند ) کو (ٹخنوں سے نیچے ) لٹکائے گا ۔" (بخاری ومسلم )

تشریح
" غرور و تکبر کی قید سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص غرور و تکبر کے بغیر اپنے پائجامے یا تہبند کو ٹخنوں سے لٹکائے تو یہ حرام نہیں، تاہم مکروہ تنزیہی یہ بھی ہے ۔ اور کسی عذر کے سبب جیسے سردی یا بیماری وغیرہ کی وجہ سے پائجامہ و تہبند کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانا مکروہ تنزیہی بھی نہیں ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں