آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پچھونا
راوی:
وعن عائشة قالت : كان فراش رسول الله صلى الله عليه وسلم الذي ينام عليه أدما حشوه ليف
اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بچھونا جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوتے تھے چمڑے کا تھا اور اس میں (روئی کی جگہ ) کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی ۔" (بخاری ومسلم )
تشریح
شمائل ترمذی میں حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے جو روایت منقول ہے اس میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بچھونا ٹاٹ کا تھا، لہٰذا ان دونوں روایتوں میں کوئی تضاد و تناقض نہیں، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی زمانہ میں چمڑے کا بچھونا رہا ہو گا، اور کسی زمانے میں ٹاٹ کا یا یہ کہ سونے کا بچھونا تو چمڑے کا ہو گا اور بیٹھنے کا بچھونا ٹاٹ کا ہو گا ۔