جس برتن میں کھانے پینے کی کوئی چیز ہو اس کو ڈھانک کر لاؤ لے جاؤ
راوی:
وعنه قال : جاء أبو حميد رجل من الأنصار من النقيع بإناء من لبن إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال النبي صلى الله عليه وسلم : " ألا خمرته ولو أن تعرض عليه عودا "
اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک دن ) ابوحمید جو ایک انصاری شخص تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مقام نقیع سے دودھ سے بھرا ہوا ایک برتن لے کر آئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (جب اس برتن کو کھلا ہوا دیکھا تو ) فرمایا کہ " تم نے اس برتن کو ڈھانکا کیوں نہیں، اگرچہ ڈھانکنے کی یہ صورت کیوں نہ ہوتی کہ تم اس برتن پر عرضا کوئی لکڑی رکھ دیتے ۔" (بخاری ومسلم )