آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نبیذ بنانے کا ذکر
راوی:
وعن جابر قال : كان ينبذ لرسول الله صلى الله عليه وسلم في سقائه فإذا لم يجدوا سقاء ينبذ له في تور من حجارة . رواه مسلم
اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مشک میں نبیذ بنائی جاتی تھی اور اگر کسی وقت مشک نہ ملتی تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پتھر کے برتن میں نبیذ بنائی جاتی تھی ۔" (مسلم )