مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ پینے کی چیزوں کا بیان ۔ حدیث 222

حضرت انس رضی اللہ عنہ کا پیالہ

راوی:

عن أنس قال : لقد سقيت رسول الله صلى الله عليه وسلم بقدحي هذا الشراب كله : العسل والنبيذ والماء واللبن . رواه مسلم

" حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا ۔" میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اس پیالہ میں پینے کی ساری چیزیں پلائی ہیں جیسے شہد ، نبیذ، پانی اور دودھ ۔" (مسلم )

تشریح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جس پیالہ میں پینے کی چیزیں پیا کرتے تھے وہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تھا، منقول ہے کہ نصر بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس پیالہ کو حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی میراث میں سے آٹھ لاکھ کے عوض خریدا تھا ، حضرت امام بخاری نے اس پیالہ کو بصرہ میں دیکھا تھا اور ان کی خوش بختی کے کیا کہنے کہ ان کو اس مبارک پیالے میں پانی پینے کی سعادت بھی حاصل ہوئی ۔

یہ حدیث شیئر کریں