مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ پینے کی چیزوں کا بیان ۔ حدیث 218

کھانے پینے میں دودھ سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے

راوی:

وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " إذا أكل أحدكم طعاما فليقل : اللهم بارك لنا فيه وأطعمنا خيرا منه . وإذا سقي لبنا فليقل : اللهم بارك لنا فيه وزدنا منه فإنه ليس شيء يجزى من الطعام والشراب إلا اللبن " . رواه الترمذي وأبو داود

اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھائے تو یوں کہے یعنی یہ دعا پڑھے اللہم بارک لنا فیہ واطعمنا خیرا منہ (اے اللہ ہمیں اس کھانے میں برکت عطا فرما اور ہم کو اس سے بھی اچھا کھانے کو دے ) اور جب تم میں سے کسی شخص کو دودھ پینے کو ملے تو وہ یوں کہے، یعنی یہ دعا پڑھے ۔ اللہم بارک لنا فیہ وزدنا منہ ( اے اللہ ہمیں ہمارے اس دودھ میں برکت عطا فرما، اور ہم کو اس سے زیادہ پینے کو دے اور (دودھ پینے کی اس دعا " اس سے بھی اچھا پینے کو دے " کے الفاظ نہ کہے کیوں کہ دودھ سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے، جو اللہ سے مانگی جا سکے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ) ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو کھانے اور پینے کا بدل بن سکے علاوہ دودھ کے (کہ وہ شکم سیر کرنے کی بھی خاصیت رکھتا ہے، اور سیراب کرنے کی بھی )۔" (ترمذی ، ابوداؤد )

یہ حدیث شیئر کریں