مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 21

اگر تربیت یافتہ کتے وغیرہ کا پکڑا ہوا شکار مر بھی جائے تو اس کا کھانا جائز ہے

راوی:

وعن عدي بن حاتم أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " ما علمت من كلب أو باز ثم أرسلته وذكرت اسم الله فكل مما أمسك عليك " . قلت : وإن قتل ؟ قال : " إذا قتله ولم يأكل منه شيئا فإنما أمسكه عليك " . رواه أبو داود

" اور حضرت عدی ابن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جس جانور کو تم نے سکھلایا خواہ وہ کتا ہو یا باز اور پھر تم نے ( ان میں سے ) کسی کو شکار پر چھوڑا اور ( چھوڑتے وقت ) اللہ کا نام لیا تو تم اس جانور کو کھا لو جس کو اس ( کتے یا باز نے ) تمہارے لئے پکڑا ہے ۔ " میں نے عرض کیا کہ " اگرچہ اس نے اس ( شکار ) کو مار ڈالا ہو ؟ " آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جب کہ وہ کتا یا باز شکار کو مار ڈالے اور خود اس میں سے کچھ نہ کھائے تو اس کا مطلب اس کے سوا اور کچھ نہیں ہو سکتا کہ اس نے اس شکار کو تمہارے ( ہی ) لئے پکڑ رکھا ہے ۔ " ( ابوداؤد )

یہ حدیث شیئر کریں