پانی کو تین سانس میں پینے کی خاصیت
راوی:
عن أنس قال : كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتنفس في الشراب ثلاثا . متفق عليه . وزاد مسلم في رواية ويقول : " إنه أروى وأبرأ وأمرأ "
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پانی پینے کے درمیان تین مرتبہ سانس لیتے تھے (بخاری و مسلم ) اور مسلم نے ایک روایت میں یہ الفاظ بھی نقل کئے ہیں کہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ اس طرح (کئی سانس میں پانی پینا اچھی طرح سیراب کرتا ہے اور پیاس کو بجھاتا ہے بدن کو صحت بخشتا ہے اور خوب ہضم ہوتا ہے اور معدہ میں بڑی آسانی کے ساتھ جاتا ہے ۔"
تشریح
" تین مرتبہ سانس لیتے تھے" یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پانی تین سانس میں پیتے تھے ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ بات اکثر کے اعتبار سے بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر و بیشتر اسی طرح پانی پیتے تھے، اور بعض روایتوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں دو سانس میں بھی پینے کا ذکر آیا ہے بہرحال تین یا دو سانس میں پینے کا طریقہ یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مرتبہ برتن کو منہ سے جدا کر لیتے تھے ۔