ثرید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ کھانا تھا
راوی:
وعن ابن عباس قال : كان أحب الطعام إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم الثريد من الخبز والثريد من الحيس . رواه أبو داود
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک روٹی کا ثرید اور حیس کا ثرید سب سے زیادہ پسندیدہ کھانا تھا ۔" (ابوداؤد )
تشریح
روٹی کا ثرید " یعنی روٹی کے ٹکرے شوربے میں بھیگے ہوئے ۔ اور حیس کا ثرید اس کھانے کو کہتے ہیں ۔ جو چھوہارے گھی اور قردت (یعنی دہی کے بنے ہوئے پنیر ) کو ملا کر مالیدہ کی طرح بنایا جائے۔