کھانے کے بعد ہاتھ دھوئے بغیر نہ سوؤ
راوی:
وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " من بات وفي يده غمر لم يغسله فأصابه شيء فلا يلومن إلا نفسه " . رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه
اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔" جو شخص اس حالت میں رات گزارے کہ اس کے ہاتھ میں چکنائی لگی ہوئی ہو کہ (کھانے کے بعد ) اس نے اس کو دھویا نہ ہو اور پھر اس کو کوئی ضرر پہنچ جائے (یعنی ایذاء پہنچانے والے جو جانور کھانے کی بو یا چکنائی پر آتے ہیں وہ اس کو ضرر پہنچائیں ) تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے (کیونکہ چکنے ہاتھوں کے ساتھ سو کر وہ اس ضرر کا خود سبب بنا ہے ۔" (ترمذی ، ابوداؤد ، ابن ماجہ )