کھانے کے بعد شکر وحمد
راوی:
وعن أبي سعيد الخدري قال : كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا فرغ من طعامه قال : " الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين " . رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه
اور حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانے سے فارغ ہوتے تو فرماتے ۔ہر طرح کی تعریف اس اللہ کو سزا وار ہے جس نے ہمیں کھانے کو دیا ۔ ہمیں پہننے کو دیا اور ہمیں مسلمان بنایا ۔" (ترمذی ، ابوداؤد ، ابن ماجہ )