مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ جنگ کرنے کا بیان ۔ حدیث 1352

بعض قوموں سے جنگ کی پیشین گوئی

راوی:

وعنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا خوزا وكرمان من الأعاجم حمر الوجوه فطس الأنوف صغار الأعين وجوههم المجان المطرقة نعالهم الشعر رواه البخاري . وفي راوية له وعن عمرو بن تغلب عراض الوجوه

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ تم خوز اور کرمان کے لوگوں سے جو کہ اہل عجم میں سے ہیں ، جنگ نہ کر لو گے، ان لوگوں کے چہرے سرخ، ناک بیٹھی ہوئی اور آنکھیں چھوٹی چھوٹی ہوں گی اور چہرے اس طرح کے ہوں گے جیسے تہ بہ تہ چمڑے کی ڈھال ہوتی ہے اور ان کی پاپوشیں بالدار چمڑے کی ہوں گی۔ (بخاری)
اور بخاری کی ایک اور روایت میں جو عمرو بن تغلب سے منقول ہے ان کے چہرے سرخ ہوں گے کے بجائے یہ الفاظ ہیں کہ ان کے چہرے چوڑے چکلے ہوں گے۔

تشریح
" خوز" اس قوم کا نام ہے جو خوزستان میں رہتی ہے اور کرمان ایک مشہور شہر کا نام ہے جو فارس ایران میں واقع ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں