مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ ڈرانے اور نصیحت کرنے کا بیان ۔ حدیث 1295

قیامت کب قائم ہوگی

راوی:

وعن حذيفة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لا تقوم الساعة حتى تقتلوا إمامكم وتجتلدوا بأسيافكم ويرث دنياكم شراركم . رواه الترمذي .

حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ عیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جب تم مسلمان اپنے خلیفہ یا سلطان وحکمران کو قتل کر دو گے تمہاری تلواریں آپس ہی میں ایک دوسرے کی گردن اڑائیں گی اور یہاں تک کہ تمہاری دنیا کے وارث و والی، مکار لوگ ہو جائیں گے (یعنی سلطنت وحکمران ظالموں کے پاس پہنچ جائے گی اور مخلوق اللہ کی زمام کار اور اقتدار کی باگ دوڑ بدکاروں اور فاسقوں کے ہاتھ میں آ جائے گی تو اس وقت قیامت قائم ہو جائے گی۔ (ترمذی)

یہ حدیث شیئر کریں