مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ کسب اور طلب حلال کا بیان ۔ حدیث 1236

توکل کی ہدایت

راوی:

. وعن عمرو بن
العاص قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن قلب ابن آدم بكل واد شعبة فمن أتبع قلبه الشعب كلها لم يبال الله بأي واد أهلكه ومن توكل على الله كفاه الشعب . رواه ابن ماجه .

حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ بلاشبہ انسان کے دل کے لئے ہر جنگل میں ایک شاخ اور ایک گوشہ ہے (یعنی انسان کے دل اور اس کی جبلت میں رزق کے اسباب وذرائع اور اس کے حصول کے تعلق سے طرح طرح کی فکریں اور غم ہیں پس جس شخص نے اپنے دل کو ان شاخوں اور گوشوں کی طرف متوجہ رکھا یعنی اس نے اپنے دل کو ان تفکران اور غموں میں مشغول ومنہمک رکھا اور پراگندہ خاطری کا شکار ہوا تو اللہ تعالیٰ کو کوئی پرواہ نہیں کہ اس کو کسی جنگ میں ہلاک کرے (یعنی جب وہ شخص اللہ پر توکل و اعتماد سے بے پرواہ ہو کر ساری توجہ اپنی ذاتی تدبیر وسعی اور تگ و دو میں مشغول رکھتا ہے تو پھر اللہ کو کیا پرواہ کہ وہ کس طرح ہلاکت وتباہی میں مبتلا ہوتا ہے اس دنیا سے کس مشغولیت میں رخصت ہوتا ہے اور کس حالت میں موت اس کو آ دبوچتی ہے اور جس شخص نے اللہ تعالیٰ پر توکل واعتماد کیا اور اپنے تمام امور اس کے سپرد کر دئیے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام کاموں کی درستی کے لئے کافی ہو جاتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی مدد و رحمت اس کو دل ودماغ کی پراگندگی وپریشانی، ضروریات کی تکمیل کے لئے ادھر ادھر بھٹکنے اور گوناگوں جسمانی محنت ومشقت کے تعب و غم سے نجات دیتی ہے۔ (ابن ماجہ)

یہ حدیث شیئر کریں