مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ دکھلاوے اور ریاکاری کا بیان ۔ حدیث 1214

نیکی کی توفیق اور حسن خاتمہ

راوی:

وعن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم قال إن الله تعالى إذا أراد بعبد خيرا استعمله . فقيل وكيف يستعمله يا رسول الله ؟ قال يوفقه لعمل صالح قبل الموت . رواه الترمذي

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ جب بندہ کی بھلائی (یعنی اس کے حسن انجام) کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے بھلائی کے کام کراتا ہے۔ پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ! اس سے بھلائی کے کام اللہ تعالیٰ کس طرح کرتا ہے؟ فرمایا: موت سے پہلے اس کو نیک کام کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔ (ترمذی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جس بندہ پر اللہ تعالیٰ کا کرم ہو جاتا ہے اس کو موت سے پہلے توبہ وانابت اور طاعت عبادت کی توفیق الٰہی عطا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ حسن انجام اور خاتمہ بخیر کی سعادت پا لیتا ہے۔
یہ حدیث گویا زندہ رہنے کی فضیلت واہمیت کو ظاہر کرتی ہے کہ یہ زندگی ہی ہے جس میں انسان آخرت کی بھلائی وکامیابی کے لئے کچھ کما سکتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں