مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 12

جانور کو باندھ کر نشانہ لگانے کی ممانعت

راوی:

وعن ابن عمر قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم ينهى أن تصبر بهيمة أو غيرها للقتل

" اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات سے منع فرماتے تھے کہ کسی چوپایہ وغیرہ کو مارنے کے لئے باندھ کر اس پر نشانہ لگایا جائے ۔ " ( بخاری ومسلم )

تشریح
اس کے یا تو یہ معنی ہیں کہ کسی جانور کو باندھ کر پھر اس کو تیروں پتھروں یا گولیوں سے مارنا ممنوع ہے یا یہ معنی ہیں کہ کسی جانور کو بغیر دانے پانی کے بند کر ڈالنا ممنوع ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں