مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آرزو اور حرص کا بیان ۔ حدیث 1187

قناعت کی فضیلت

راوی:

وعن علي رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من رضي من الله باليسير من الرزق رضي الله منه بالقليل من العمل

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔" جو شخص تھوڑے سے رزق پر اللہ سے راضی ہوتا ہے، (یعنی اپنی معاشی ضروریات کی قلیل مقدار پر قناعت کرتا ہے) توا للہ تعالیٰ اس سے (طاعات عبادات کے) تھوڑے سے عمل پر راضی ہو جاتا ہے" ۔

یہ حدیث شیئر کریں