تلبینہ بیمار کے لئے بہترین چیز ہے
راوی:
وعن عائشة رضي الله عنها قالت : سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : " التلبينة مجمة لفؤاد المريض تذهب ببعض الحزن "
اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا " تلبینہ " بیمار کے دل کو تسکین و قوت دیتا ہے اور بعض غموں کو دور کرتا ہے ۔" (بخاری ومسلم )
تشریح
تلبینہ اس حریرے کو کہتے ہیں ، جو آٹے اور دو دھ سے بنایا جاتا ہے کبھی اس میں شہد بھی ملا دیتے ہیں ، چونکہ اس حریرہ کا خاص جز دودھ ہوتا ہے اور دودھ کی طرح سفید بھی ہوتا ہے اس لئے اس کو تلبینہ کہتے ہیں " لبن" (دودھ ) سے مشتق ہے ۔