فلاح ونجات پانے والا شخص
راوی:
وعن عبد الله بن عمرو قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " قد أفلح من أسلم ورزق كفافا وقنعه الله بما آتاه " . رواه مسلم
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " وہ شخص فلاح ونجات کو پہنچ گیا جس نے اسلام قبول کیا (یا " اسلم" سے مراد یہ ہے کہ اس نے قضاوقدر الٰہی کے سامنے سر تسلیم خم کیا) اس کو (حلال وجائز ذرائع سے) بقدر کفاف رزق دیا گیا (یعنی اس کو بس اتنا رزق ملا جو اس کی ضروریات زندگی کے لئے کافی ہوگیا اور وہ غیر اللہ کے آگے ہاتھ پھیلانے کا ضرورتمند نہیں رہا) اور اللہ تعالیٰ نے اس کو اس چیز پر کہ جو اس کو دی گئی ہے قناعت بخشی (اور اس کو تقدیر پر راضی اور مطمئن کیا " ۔ (مسلم)