مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 100

کھاتے وقت بسم اللہ پڑھنے کی اہمیت

راوی:

وعن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إذا دخل الرجل بيته فذكر الله عند دخوله وعند طعامه قال الشيطان : لا مبيت لكم ولا عشاء وإذا دخل فلم يذكر الله عند دخوله قال الشيطان : أدركتم المبيت وإذا لم يذكر الله عند طعامه قال : أدركتم المبيت والعشاء " . رواه مسلم

' اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جب آدمی اپنے گھر ( یعنی اپنی خواب گاہ ) میں داخل ہوتا ہے اور داخل ہوتے وقت اللہ کا نام لیتا ہے ( یعنی بسم اللہ کہہ کر خواب گاہ میں داخل ہوتا ہے ) اور پھر کھانا کھاتے وقت ہی اللہ کا نام لیتا ہے تو شیطان ( اپنے تابعداروں سے کہتا ہے کہ اس گھر میں تمہارے لئے نہ کوئی جگہ ہے نہ کھانا ہے ۔ اور جب آدمی گھر و خواب گاہ میں داخل ہوتے وقت اللہ کا نام نہیں لیتا تو شیطان اپنے تابعداروں سے ) کہتا ہے کہ ( اس گھر میں ) تمہیں جگہ مل گئی اور جب آدمی کھانا کھاتے وقت اللہ کا نام نہیں لیتا ، تو شیطان ( اپنے تابعداروں سے ) کہتا ہے کہ ( اس گھر میں تمہیں جگہ بھی مل گئی اور کھانا بھی مل گیا ۔ " ( مسلم )

یہ حدیث شیئر کریں