مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 10

پتھر کے ذریعہ ذبح کیا ہوا جانور حلال ہے

راوی:

وعن كعب بن مالك أنه كان له غنم ترعى بسلع فأبصرت جارية لنا بشاة من غنمنا موتا فكسرت حجرا فذبحتها به فسأل النبي صلى الله عليه و سلم فأمره بأكلها . رواه البخاري

" اور حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ان ( کعب ) کے پاس ( بکریوں کا ) ایک ریوڑ تھا جو مدینہ کی ایک پہاڑی سلع پر چرا کرتا تھا ، ( ایک دن ) ہماری ایک لونڈی نے ایک بکری کو دیکھا کہ وہ مرا ہی چاہتی ہے تو اس نے ایک پتھر کا ٹکڑا توڑا اور اس ٹکڑے کے ذریعہ اس بکری کو ذبح کر دیا ، پھر ( کعب نے ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا ( اس صورت میں اس بکری کا گوشت کھانا حلال ہے یہ نہیں ؟ )
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اس بکری ( کے گوشت ) کو کھانے کا حکم دے دیا ) ۔" ( بخاری )

یہ حدیث شیئر کریں