مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 991

گھوڑوں کی پیشانی کے بال اور ان کی ایال ودم نہ کاٹو

راوی:

وعن عتبة بن عبد السلمي أنه سمع رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " لا تقصوا نواصي الخيل ولا معارفها ولا أذنابها فإن أذنابها مذابها ومعارفها دفاءها ونواصيها معقود فيها الخير " . رواه أبو داود

اور حضرت عتبہ ابن عبد السلمی سے روایت ہے انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ " گھوڑوں کی پیشانی کے بال ، ان کی ایال اور ان کی دموں کو نہ کاٹو کیونکہ ان کی دمیں ، ان کے مور چھل ہیں ( کہ جن کو وہ ہلا ہلا کر مکھیوں اور کیڑوں کو اڑاتے ہیں ) اور ان کی ایالیں ان کو گرمی پہنچانے کی چیز ہیں ، تو ان کی پیشانی کے بالوں میں بھلائی بندھی ہوئی ہے ۔ " (ابو داؤد )

یہ حدیث شیئر کریں