مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 979

حضرت ابوطلحہ کی تیر اندازی

راوی:

وعن أنس قال : كان أبو طلحة يتترس مع النبي صلى الله عليه و سلم بترس واحد وكان أبو طلحة حسن الرمي فكان إذا رمى تشرف النبي صلى الله عليه و سلم فينظر إلى موضع نبله . رواه البخاري

اور حضرت انس کہتے ہیں کہ ابوطلحہ (میدان جنگ میں) ایک ڈھال کے ذریعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بچاؤ کر رہے تھے ابوطلحہ ایک بہترین تیر انداز تھے (وہ دشمنوں پر بڑی مہارت اور چابک دستی کے ساتھ تیر اندازی بھی کر رہے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت بھی ) جب وہ تیر پھینکتے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جھانک کر دیکھتے کہ تیر کہاں پڑا ہے اور کس کو لگا ہے ۔" (بخاری )

یہ حدیث شیئر کریں