شہداء کی اقسام
راوی:
وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " ما تعدون الشهيد فيكم ؟ " قالوا : يا رسول الله من قتل في سبيل الله فهو شهيد قال : " إن شهداء أمتي إذا لقليل : من قتل في سبيل الله فهو شهيد ومن مات في سبيل الله فهو شهيد ومن مات في الطاعون فهو شهيد ومن مات في البطن فهو شهيد " . رواه مسلم
اور حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (صحابہ ) سے پوچھا کہ تم اپنے آپ میں سے کس کو شہید شمار کرتے ہو ؟" صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! جو شخص اللہ کی راہ میں مارا جائے وہ شہید ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس صورت میں میری امت کے اندر شہیدوں کی تعداد کم ہو جائے گی جو شخص اللہ کی راہ میں مارا جائے وہ تو (حقیقی شہید ہے ) لیکن جو شخص اللہ کی راہ (یعنی جہاد ) میں (بغیر قتل وقتال کے خود اپنی موت سے ') مر جائے وہ بھی شہید ہے جو شخص وباء میں مرے وہ بھی شہید ہے اور جو شخص پیٹ کی بیماری (یعنی استسقاء اور اسہال وغیرہ) میں مرے وہ بھی شہید ہے یعنی یہ سب بھی حقیقی شہداء کے درجات وثواب میں ہیں نہ یہ کہ ان کے جمیع احکام ہیں ۔ (مسلم )