مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 918

مجاہد کا سامان تیار کرنے والے اور مجاہد کے اہل وعیال کی نگہبانی کرنے والے کی فضیلت

راوی:

وعن زيد بن خالد أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " من جهز غازيا في سبيل الله فقد غزا ومن خلف غازيا في أهله فقد غزا "

اور حضرت زید ابن خالد کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔" جس شخص نے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کا سامان درست کیا اس نے (گویا) جہاد (ہی ) کیا (یعنی وہ بھی جہاد کرنے والوں کے حکم میں داخل ہے اور جہاد کے ثواب میں شریک ہے ) اور جو شخص کسی غازی و مجاہد کا اس کے اہل وعیال کے لئے نائب و خلیفہ بنا (یعنی جو شخص کسی غازی ومجاہد کے جہاد میں چلے جانے کے بعد اس کے اہل وعیال کا خدمت گزار ہوا اور نگہبان بنا اس نے بھی گویا جہاد ہی کیا ۔" ( بخاری ومسلم )

یہ حدیث شیئر کریں