جہاد میں معمولی درجہ کی شرکت بھی دنیا کی تمام چیزوں سے بہتر
راوی:
وعن سهل بن سعد قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " رباط يوم في سبيل الله خير من الدنيا وما عليها "
(2/363)
3792 – [ 6 ] ( متفق عليه )
وعن أنس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لغدوة في سبيل الله أو روحة خير من الدنيا وما فيها "
اور حضرت سہل ابن سعد کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اللہ کی راہ میں ایک دن کی چوکیداری دنیا سے اور دنیا کی چیزوں سے بہتر ہے ۔" ( بخاری ومسلم )
تشریح :
یا تو یہ مطلب ہے کہ جہاد میں ایک دن کی لئے بھی چوکیداری جیسی معمولی خدمت کو انجام دینا اس مال سے بہتر ہے جو اللہ کے نام پر خرچ کیا جائے ، یا یہ مطلب ہے کہ جہاد میں محض ایک دن کی چوکیداری کے عوض جو اجر ملے گا وہ دنیا کی چیزوں سے کہیں زیادہ بہتر اور افضل ہے ۔"
اور حضرت انس کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " ایک صبح کے لئے ایک شام کے لئے اللہ کی راہ میں شرکت جہاد کی غرض سے ) دنیا کی چیزوں سے بہتر ہے ۔" (بخاری ومسلم)
تشریح :
مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص محض ایک صبح کے لئے ایک شام کے لئے بھی جہاد میں شریک ہوا تو اس پر اس کو جو اجر ملے گا اور اس کی جو فضیلت حاصل ہوگی وہ دنیا کی تمام نعمتوں سے بہتر ہے کیونکہ دنیا کی تمام نعمتیں فنا ہو جانے والی ہیں اور آخرت کی نعمت باقی رہنے والی ہے ۔