جھوٹا دعوی کرنے والے کا ٹھکانا دوزخ ہے
راوی:
وعن أبي ذر رضي الله عنه أنه سمع رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " من ادعى ما ليس له فليس منا وليتبوأ مقعده من النار " . رواه مسلم
اور حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا " جو شخص کسی ایسی چیز کا دعوی کرے جو اس کی نہیں ہے تو وہ ہم میں سے نہیں ہے اور اس کو چاہئے کہ وہ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں ڈھونڈھ لے ۔" (مسلم )