مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ حکام کو تنخواہ اور ہدایا تحائف دینے کا بیان ۔ حدیث 872

قومی خزانے اور بیت المال میں ناحق تصرف کرنے والوں کے بارے میں وعید

راوی:

وعن خولة الأنصارية قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إن رجالا يتخوضون في مال الله بغير حق فلهم النار يوم القيامة " . رواه البخاري

اور حضرت خولہ انصاریہ کہتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " بہت سے لوگ اللہ کے مال میں ناحق تصرف کرتے ہیں (یعنی زکوۃ غنیمت اور بیت المال کے مال میں امام و حکمران کی اجازت کے بغیر تصرف کرتے ہیں اور اپنے حق اور اپنی محنت سے زیادہ وصول کرتے ہیں وہ قیامت کے دن دوزخ کی آگ کے سزاوار ہوں گے ۔" (بخاری)

یہ حدیث شیئر کریں