حضرت معاویہ کے حق میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی
راوی:
وعن معاوية قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " يا معاوية إن وليت أمرا فاتق الله واعدل " . قال : فما زلت أظن أني مبتلى بعمل لقول النبي صلى الله عليه و سلم حتى ابتليت
اور حضرت امیر معاویہ کہتے ہیں کہ (ایک دن ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا سے " معاویہ ! اگر تمہیں کسی کام (یا کسی جگہ ) امیر وحاکم بنایا جائے تو امور حکومت کی انجام دہی میں ) اللہ سے ڈرتے رہنا اور عدل وانصاف کے دامن کو ہاتھ سے نہ چھوڑنا ۔" حضرت معاویہ کہتے ہیں برابر خیال کرتا رہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمانے کے بموجب میں کسی کام (یعنی امارت وسرداری میں مبتلا کیا جاؤں گا ۔ یہاں تک کہ میں مبتلا کیا گیا (یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان صحیح ہوا اور امارت وسرداری نصیب ہوئی۔"