لوگوں سے خلاف شرع محصول وٹیکس وصول کرنے والاحاکم جنت سے محروم رہے گا
راوی:
وعن عقبة بن عامر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا يدخل الجنة صاحب مكس " : يعني الذي يعشر الناس . رواه أحمد وأبو داود والدارمي
اور حضرت عقبہ ابن عامر کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم " صاحب مکس جنت میں داخل نہیں ہوگا " صاحب مکس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد (حاکم کار پرداز ) ہے جو لوگوں سے خلاف شرع محصولات وٹیکس وصول کرتا ہے ۔'(احمد ، ابوداؤد ، درامی )